شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی نے جیل میں اہلیہ کے ہمراہ بیرک میں رہنے پر اصرار کیا تاہم جیل حکام نے انہیں اور ان کی اہلیہ کوالگ الگ بیرکس میں منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور ملیکہ بخاری پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی پولیس نے شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ رات حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے شہر یار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا۔

شہریار آفریدی کے بیٹے نے الزام لگایا تھاکہ پولیس نے والدین کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔