شکارپور:ایس ایچ او سمیت 5 مغوی اہلکار واپس پہنچ گئے

شکارپور سے 6 دن قبل اغوا کیے گئے ایس ایچ او سمیت 5 مغوی اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا، ساتھ ہی کوٹ شاہو تھانے سے چھینا گیا پولیس کا اسلحہ بھی واپس کردیا ہے۔

پانچوں مغوی اہلکار ایس ایس پی ہاؤس شکارپور پہنچ گئے ہیں۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی اور ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفی کورائی نے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

پانچوں پولیس اہلکاروں کی رہائی حساس اداروں کی مدد اور کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کو 11 اکتوبر کی صبح کوٹ شاہو تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی ان کے بیٹے اور 3 اہلکار شامل تھے۔

واضح رہے کہ مغوی اہلکاروں میں ایس ایچ او محبوب بروہی، ان کا زیر تربیت پولیس اہلکار بیٹا محمد علی، ہیڈ محرر نعیم گوپانگ، اہلکار جان محمد بکھرانی اور ایاز کمبھر شامل تھے۔