شیریں مزاری عدالت سے رہائی : بیٹی کے منع کرنے کے باوجود وکٹری کا نشان بنائے بغیر نہ رہ سکی

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری عدالت سے رہائی کے موقع پر بیٹی ایمان مزاری کے منع کرنے کے باوجود وکٹری کا نشان بنائے بغیر نہ رہ سکی لیکن ایمان نے والدہ کا ہاتھ جھٹک دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےشیریں مزاری اور فلک ناز کو کیس سے ڈسچارج کردیا جس کے بعد شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا ہے۔

شیریں مزاری نے عدالت سے رہائی پر وکٹری کا نشان بنایا تو ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کو یہ بالکل پسند نہ آیا اور انہوں نے والدہ کو وکٹری کا نشانہ بنانے سے روکتے ہوئے ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔

شیریں مزاری پر تھانہ ترنول میں اقدامِ قتل اوراسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت کیس درج تھا۔