مصطفیٰ نواز کھوکھر کے سینیٹ سے استعفے پر شیریں مزاری کا رد عمل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے لیے احترام ہے اور ہمیشہ ان کی تعریف کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کے سینیٹ سے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ان کے استعفے سے سینیٹ کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے مسائل پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا اصولی مؤقف غیر متزلزل اور پارٹی سیاست سے بالاتر ہے۔