معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
شعیب ملک نےبابراعظم سے گگلی کیخلاف کام کرنے کیلئے درخواست کردی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کپتان بابراعظم سے گگلی کیخلاف کام کرنے کیلئے درخواست کی ہے۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میلبرن کا گراؤنڈ مختلف تھا لیکن ہمارے کھلاڑیوں میں گیم کی سمجھ نظر نہیں آئی، فائنل میں ہونا یہ چاہیے تھا کہ ٹیم کی حکمت عملی آخر کے 2 اوورز میں بولرز کی گیند اور اسٹیڈیم کی باؤنڈری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہٹ کرنے پر ہوتی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کو مدنظر رکھتے ہوئے 150 کا ٹارگٹ بھی ایک اچھا ٹارگٹ ہوتا لیکن جہاں بابر کی وکٹ گئی وہ نہیں جانی چاہیے تھی کیوں کہ بابر اور شان مسعود کی پارٹنر شپ بن رہی تھی۔
بابر سے درخواست ہے کہ وہ گگلی کے خلاف کام کرے: شعیب ملک
دوران شو شعیب ملک نے بابر سے درخواست کی کہ وہ گگلی کے خلاف کام کرے جس پر وسیم اکرم نے شعیب ملک سے پوچھا کہ اگر کسی بیٹسمین کو گگلی ہاتھ سے نظر نہ آئے تو پھر آپ بتائیں ایسی صورت میں کیا تکنیک ہونی چاہیے؟
اس پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر بطور بلے بار کوئی بولر کا ہاتھ چیک نہیں کرپارہا تو ذہن میں رکھیں کہ صرف ایک چیز پکڑی جاسکتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کوئی بیٹسمین گگلی بھی پکڑ لے اور ساتھ ہی لیگ اسپن بھی، سادہ سی بات ہے اس کے لیے ویڈیو دیکھی جائیں۔
دوسری جانب مصباح الحق نے سابق کپتان کی بات پر مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گگلی کے لیے آسان سا مشورہ ہے کہ اگر آپ بولر کے ہاتھ کو نہیں سمجھ پائے ہیں لیکن جب آپ دیکھ رہے ہیں گیندر اندر آرہی ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آرہی تو ادھر ادھر شاٹ مارنے کے بجائے کوشش کریں اسے سیدھا کھیلیں، اگر آخری وقت میں مس ہو بھی گیا تو کوئی مسئلہ نہیں اندر آگیا تو آپ سامنے کھیل جائیں گے اور آپ کو رن مل جائے گا۔