پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے، جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
سندھ اسمبلی کے ایوان میں ممبران کی کُل تعداد 168 ہے جبکہ 163 حلف اٹھائیں گے، 128 منتخب اور 35 مخصوص نشستوں کے ممبران حلف اٹھائیں گے۔
سندھ میں اسمبلی کے 4 ممبران کے معاملات مختلف وجوہات کی بناء پر مؤخر ہیں۔
پیپلز پارٹی کے 114، ایم کیو ایم کے 36، سنی اتحاد کونسل کے 9 ارکان حلف لیں گے جبکہ جی ڈی اے کے 3 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن حلف لے گا۔
مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی 20 خواتین اور 6 اقلیتی ارکان حلف لیں گے جبکہ ایم کیو ایم کی 6 خواتین اور اقلیت کے 2 ارکان حلف اٹھائیں گے اور مخصوص نشست پر جی ڈی اے کی ایک خاتون رکن حلف لیں گی۔
پی ایس129 سے حافظ نعیم کی نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور پی ایس 80 سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن عبدالعزیز جونیجو انتقال کر چکے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی 9 نشستوں پر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں: مراد علی شاہ
نامزد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔
مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی سیٹیں ملیں گی، سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔
GDA، جماعت اسلامی اور JUI کا دھرنا دینے کا اعلان
دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی ریڈ زون میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اسپیکر سید اویس شاہ ہوں گے جبکہ نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔