سندھ حکومت نے مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

سندھ حکومت نے بھی مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ، پہلے مرحلے میںگھوٹکی- سکھر، خیرپور سے مریضوں کو کراچی منتقل کیا جاسکے گا، بعدازاں ایئر ایمبولینس سروس کا دائرہ کار حیدر آباد- تھر،نوابشاہ ،لاڑکانہ ائبرپورٹ تک بڑھایا جائے گا۔

پیر کو صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے سندھ لوکل کونسل ایسوسی اور اے ایس ایس ایل کے مابین ائیر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کونسل ایسوسی ایشن کے تحت مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔آج کا دن ہمارے لئے خوش آئند ہے کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو تکمیل دے رہے ہیں۔

کراچی سے دور 6 گھنٹے کی مسافت پر شہروں سے مریضوں کو لانا مسئلہ ہوتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے۔

لوکل کونسلز سندھ اور اے ایس ایس ایل درمیان ایئر ایمبولینس سروس کا معاہدہ ہورہا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ صحافی جان محمد مہر پر قاتلہ حملہ ہوا تو اسے سکھر سے کراچی منتقل کرنا تھا۔ لیکن انہیں منتقلی میں وقت لگا تو وہ جانبر نہ ہوسکے۔