سندھ حکومت کا جعلی کھاد اور زرعی ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کریک ڈاؤن

سندھ حکومت نے جعلی کھاد اور زرعی ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، جعلی کھاد اور زرعی ادویات بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں کمی سے 4 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔