پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سندھ: وزیر تعلیم کی ہدایت پر پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کے سمپوزیم کا اہتمام
صوبائی وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر والدین کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈائریکٹوریٹ نے پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کے ساتھ آج ( پیر 5 دسمبر کو) اسکاؤٹ ہیڈ کورٹر میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا۔
اس میں میٹروپولس اسکول کے سربراہ اویس بھٹی، بیکن ہاوس اسکول، سٹی اسکول، ہسٹیزن فاؤنڈیشن اسکول، کراچی پبلک اسکول، ناصرہ اسکول، عثمان پبلک اسکول، پلی پیلس اسکول، پی ای سی ایچ ایس اسکول، فیلیکن بوس گرامر اسکول، دی ایجوکیٹرز اسکول، دی اسمارٹ اسکول، لیڈی برڈ گرامر اسکول سمیت دیگر نجی اسکولوں کے سربراہان اور نمایندگان نے شرکت کی۔
جبکہ کیتھولک بورڈ کی نمائندگی سینٹ پال اسکول کے پرنسپل نے کی، سمپوزیم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
حیدر آباد کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت پروین سجو اور میر پور خاص کے ڈائر یکٹر اور علی قریشی نے خصوصی طور پر سیمیوزیم میں شرکت کی۔
ایڈ یشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعیہ جاوید نے افتتاحی کلمات پیش کئے اور پروگرام کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالیں اور کہا کہ بچوں کی دینی اور جسمانی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جسے ہم آپس میں مل کر یقینی بنانا چاہتے ہیں، جس کے بعد شرکاء نے ان مسائل کے حوالے سے اپنی اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔
شرکاء سے کہا گیا کہ وہ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران ان تجاویز کو تحریری شکل میں ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں تحریری تجاویز کی روشنی میں متفقہ طور پر گائیڈ لائن یا ایس او پیز عملدر آمد کے لئے اسکولوں کو جاری کی جائیں گی۔
فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے دیگر بھر میں بھی اس طرح کے ہیموریم منعقد کئے جائیں گے۔ سمپوزیم میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ڈائریکٹر عبدلتا مین، مانیٹر جی آفیسر اخلاق احمد ڈپٹی ڈائر یکٹر گلاب رائے نے بھی شرکت کی۔
قائم مقام ڈائریکٹر جنرل محمد افضال نے سمپوزیم کے آخر میں شر کا کا شکر یہ ادا کیا اورشرکاء سےکہا کہ وہ وقت پراپنی تحریری تجاویز ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں جس کی روشنی میں گائیڈ لائن جاری کی جاسکیں تاکہ تعلیمی اداروں میں کوئی ناخوش گوار واقع پیش نہ آئے۔