پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بچوں کو سلانے کے لیے اپنی فلم ’کوئی مل گیا‘ کا گانا سناتی ہوں: پریتی زنٹا
بالی ووڈ ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے جڑواں بچوں کو سلانے کے لیے اپنی فلم ’کوئی مل گیا‘ کا گانا سناتی ہیں۔
فلم ’کوئی مل گیا‘ کو ریلیز ہوئے 20 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر اداکارہ پریتی زنٹا نے اس فلم سے جڑی یادوں کو تازہ کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ و کاروباری شخصیت پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج بھی اپنے جڑواں بچوں ’جیا‘ اور ’جے‘ کو سلانے کے لیے اپنی فلم کا گانا ’کوئی مل گیا‘ چلاتی ہیں۔
پریتی زنٹا نے فلم کے سیٹ سے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار، ہریتک روشن سے ناراض ہونے سے متعلق بھی انکشاف کیا۔
بھارتی میڈیا ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے 48 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ایک موقع ایسا آیا تھا جب وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار ہریتک روشن سے بہت ناراض ہو گئی تھیں۔
اداکارہ نے شیئر کیا کہ مجھے شوٹنگ کا پہلا دن یاد ہے، میں اس بات پر ناراض تھی کہ ہریتک دیر سے سیٹ پر پہنچ رہے تھے، اس دوران اچانک کسی نے میرے کندھے پر تھپکی دی، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ ’روہت‘ کے روپ میں ہریتک تھے، اُس وقت وہ بالکل ناقابل شناخت تھے اور میں ہریتک کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔
پریتی نے مزید کہا کہ پھر مجھے اندازہ ہوا کہ ہریتک سیٹ پر ہی موجود تھے، بس میں ہی اُنہیں پہچان نہیں پا رہی تھی۔
یاد رہے کہ فلم ’کوئی مل گیا‘ 2003ء میں ریلیز ہوئی تھی، یہ ایک قسم کی سائنس فکشن فلم تھی۔
فلم کی ہدایتکاری راکیش روشن نے دی تھی اور پریتی زنٹا کے ساتھ ان کے بیٹے ہریتک روشن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم کی کہانی ایک معذور نوجوان روہت (ہریتھک روشن) کے گرد گھومتی ہے۔
ہریتھک روشن اور پریتی زنٹا کے ساتھ اس فلم میں ریکھا، پریم چوپڑا، مکیش رشی اور دیگر بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ فلم ’کوئی مل گیا‘ کی 20ویں سالگرہ منانے کے لیے اسے حال ہی میں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔