پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ابتک 188738 لاکھ غیر قانونی افغان اپنے ملک جا چکے ہیں
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا مختلف طریقوں سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ابتک 188738 لاکھ غیر قانونی افغان اپنے ملک جا چکے
گزشتہ روز، 5 نومبر کو 6 ہزار 584 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 223 گاڑیوں میں 892 غیر قانونی مقیم خاندان افغانستان روانہ ہوئے۔
اب تک کل 1 لاکھ 88 ہزار 738 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
افغان کمشنریٹ کی تصدیق
افغان کمشنریٹ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 584 غیرملکی طورخم سے وطن واپس لوٹے ہیں، ہولڈنگ سینٹر میں نادرا عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے۔
افغان کمشنریٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔
طورخم بارڈر: غیر قانونی افغانیوں کی بڑی تعداد موجود
طورخم بارڈر پر بھی وطن واپسی کے لیے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پزیر افراد کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ضروری قانونی کارروائی کے بعد اِن افغان باشندوں کو خصوصی گاڑیوں میں طورخم بارڈر پر افغانستان بھجوایا جا رہا ہے۔
نادرا کی KPK میں خدمات کا آغاز
دوسری جانب پاکستان سے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے لنڈی کوتل میں بھی ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
کیمپ میں نادرا کے اہلکار بائیومیٹرک کے ذریعے خاندان کے سربراہ کے کوائف جمع کرتے ہیں، ضروری کارروائی کے لیے کسٹمز اہلکاروں کے ساتھ کسٹمز کی خواتین اہلکار بھی تعینات ہیں۔
غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے نادرا خیبر پختونخوا میں بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔
افغانستان واپس جانے والے شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا نے 22 موبائل وینز لنڈی کوتل پہنچا دی ہیں، ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، نادرا کے 140 ملازمین دن رات بلا تعطیل اپنی ذمے داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔
یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 15 ہزار کر دیا ہے۔