ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں:شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانئ پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ تھوڑا خاموش ہو جائیں، مگر وہ خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔