پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
داؤد گرو پ کے چیئرمین حسین داؤد کا بیٹا اور پوتا سیاحتی لاپتہ آبدوز پر سوار
معروف تاجر اور داؤد گرو پ کے چیئرمین حسین داؤد کا صاحبزادہ اور ان کا پوتا ٹائی ٹینک سیاحتی آبدوز میں لاپتہ ہونے والوں میں شامل ہیں ۔
لاپتہ ہونے والی آبدوز میں پانچ افراد سوار تھے جن میں حسین داؤد کا بیٹا شہزادہ داؤد ان کا پوتا سلیمان ، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ اور فرانسیسی بحریہ کے غوطہ غور پی ایچ نارجیولٹ اور آبدوز کمپنی کے اوشین گیٹ سی او اسٹاکٹین رش 18 جون کی سہ پہر سے لاپتہ ہیں اور ممکن ہےکہ وہ ٹائی ٹینک کے ملبے میں پھنسےہوئے ہوں۔
اوشین گیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق آبدوز کا اس کی مدرشپ سے رابطہ ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی ختم ہوگیا تھا، آبدوز 96گھنٹے تک زیرآب رہ سکتی ہے اور اس دوران 5افراد کے استعمال کےلیے اس میں وافرآکسیجن موجود ہے۔ آبدوز کو بچانے کےلیے کوششیں جاری ہیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے سربراہ رئیر ایڈمرل جان ڈبلیو ماؤگر کا کہنا ہےکہ وہ زندگیاں بچانے کےلیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں سی 130اور پی 8 اورین طیاروں کو بھی نیوفاؤنڈلینٹ سے 370کلومیٹر اور کیپ کوڈ سے مشرق کی جانب سے 900کلومیٹر پر تلاش کی کارروائیوں کےلیے استعمال کیاجارہا ہے۔
18 جون کو اینگرو کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئر مین شہزادہ داؤد اپنے صاحبزادے سلیمان کے ساتھ اٹلانٹک اوشین میں ٹائیٹینک کی باقیات دیکھنے کےلیے روانہ ہوئے تھے۔ ابھی تک ہمیں جو کچھ معلوم ہے اس کے مطابق بدقسمت آبدوزکے ساتھ رابطہ ختم ہوچکا ہے ۔
جو کچھ ہم جانتے ہیں اس سے بڑھ کر کوئی زیادہ معلومات نہیں ہیں اور ہم عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے۔