پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سوناکشی سنہا کو والدہ پونم سنہا اور بھائی نے انسٹاگرام پر ان فالو کردیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کو شادی سے قبل ان کی والدہ پونم سنہا اور بھائی لوو سنہا نے انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔
گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا ہے۔
اس جوڑی کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی لیک ہوگیا ہے جس میں اُنہیں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
آڈیو دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔
شادی کے اعلان کے بعد سوناکشی سنہا نے ایک بیچلر پارٹی بھی دی تھی جس میں ان کی فیملی کے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔
اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی والدہ پونم سنہا اور بھائی لوو سنہا نے اُنہیں شادی سے قبل انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔
اس کے بعد سوناکشی کے بھائی لوو سنہا کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی بہن کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں اس وقت ممبئی سے باہر ہوں اور اگر کوئی مجھ سے سوناکشی کی شادی کے بارے میں میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے حوالے سے کوئی سوال کرنا چاہتا ہے تو میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا‘۔
اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ سوناکشی سنہا کے ظہیر اقبال سے شادی کرنے کے فیصلے پر ان کی فیملی خوش نہیں ہے اور اس شادی کے اعلان کے بعد فیملی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بالی ووڈ کے سینئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بھی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔