تماشائیوں نے بی جے پی سرکار کا پول کھول دیا

احمد آباد میں خواتین تماشائیوں نے بی جے پی سرکار اور بھارتی بورڈ بی سی سی آئی کا پول کھول دیا، تماشائیوں کو جھوٹ بول کر اور لالچ دے کر اسٹیڈیم لایا گیا۔

خاتون تماشائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں میچ کا پاس دیا گیا ہے اس لیے ہم اسٹیڈیم آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ کا پاس ہمیں بی جے پی کی جانب سے دیا گیا یے، پاس دیتے وقت ہمیں کھانا دینے کا بھی کہا گیا۔

خاتون تماشائی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے اندر جائیں گے تو پتا چلے گا کہ کھانے کو کیا ملتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئی ہیں، اس پر صحافی نے کہا کہ آج تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ہے۔

اس موقع پر تماشائی خاتون نے حیرت سے پوچھا کہ اچھا، نیوزی لینڈ انگلینڈ کا ہے؟ پاکستان، انڈیا کا نہیں ہے؟

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تو پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بتایا گیا تھا اسی لیے ہم یہاں آئے بھی ہیں۔