سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 34 سالہ لاہیرو تھریمانے کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے لیے اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔

سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے ہک لاہیرو تھریمانے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور سری لنکا کرکٹ میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

لاہیرو تھریمانے نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔