سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ماہ مئی میں 10کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ مئی میں شہید کیے جانے والے 10 میں سے 4 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں یا حراست میں شہید کیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ قابض بھارتی فورسز نے 2 ہزار 141 کشمیریوں کو حراست میں لیا جب کہ بھارتی فوج کےطاقت کے استعمال سے مئی میں کم از کم 6 کشمیری زخمی ہوئے۔