اسٹیٹ بینک کا زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کے لیے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کے لیے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔

مرکزی بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای میل کے ذریعے زرمبادلہ بورڈ ریٹ سے منہگا فروخت کرنے کی شکایات بھی کی جا سکتی ہیں، وسل بلور کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے۔