بلیک میلنگ سے طالبہ کی خودکشی: ملزم کو عمر قید، جرمانے کی سزا

حیدرآباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کے کیس میں نےجرم ثابت ہونے پر بلیک میلنگ کے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم ضمانت پر تھا، فیصلے کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ سندھ یونیورسٹی کے شعبہ سندھی میں زیرِ تعلیم اور ماروی ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی۔

یکم جنوری 2017ء کو ہاسٹل کے کمرہ نمبر 36 سے طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔

پولیس نے خود کشی کے ایک ہفتے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم طالبہ کو بلیک میل کر رہا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے خودکشی کی تھی۔