سلطنتِ عمان سول ایوی ایشن کے وفد کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ

سلطنتِ عمان سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی کے وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا ہے۔

سلطنت عمان سول ایوی ایشن رسک اسیسمنٹ کے 3 رکنی وفد کی سربراہی ایوب الفاری نے کی۔

سلطنتِ عمان سول ایویشن رسک اسیسمنٹ کے وفد نے 2 روز میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا سیکیورٹی معائنہ مکمل کیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری) اور ایئر پورٹ کے مینیجر نے عمانی وفد کا استقبال کیا۔

عمانی وفد کو ایئر پورٹ کے جغرافیہ، ترتیب، مسافروں اور پروازوں کے اعداد و شمار اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔

ٹیم نے سیکیورٹی سروس پرووائیڈرز بشمول اے ایس ایف، ایئر لائنز، جی ایچ اے، کیٹرنگ اور کارگو ہینڈلرز کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔

عمانی وفد نے ایئر پورٹ پر کام کرنے والی ایجنسیز کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ترین سیکیورٹی میکنزم کو سراہا۔

عمانی وفد نے مسافروں اور طیاروں کی بڑھتی ٹریفک کے ساتھ مؤثر اور منظم آپریشنز پر اسلام آباد ایئر پورٹ انتظامیہ کو سراہا۔

عمانی سول ایویشن کے سیکیورٹی وفد کے دورے کا مقصد براہِ راست سلطنتِ عمان جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینا تھا۔

ٹیم آج 21 جولائی 2023ء کو اسلام آباد سے عمان کے لیے روانہ ہو گی۔

اس سے قبل عمانی ٹیم نے 17 اور 18 جولائی 2023ء کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کا معائنہ کیا تھا۔