پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سنی دیول نے پاک بھارت جھگڑے کی وجہ سیاست کو ٹھہرا دیا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام آپس میں لڑنا نہیں چاہتے لیکن یہ سیاسی کھیل ہے جو لوگوں میں نفرت پیدا کرتا ہے۔
گزشتہ روز سنی دیول نے اپنی آنے والی نئی فلم ’غدر 2‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران اُن کے ہمراہ اداکارہ امیشا پٹیل سمیت دیگر فنکار بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران سنی دیول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے ہیں، بات انسانیت کی ہوتی ہے، دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے، دونوں طرف یکساں محبت اور پیار پایا جاتا ہے۔
سنی دیول کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑیں جھگڑیں، یہ سیاسی کھیل ہے جو نفرت پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں بھی دیکھیں گے، آخر ہم ایک ہی مٹی سے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’غدر 2‘ کے اداکار سنی دیول بھارتی ریاست پنجاب کے شہر گورداسپور سے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔
فلم ’غدر 2‘ میں سنی دیول ’تارا سنگھ‘ کا مرکزی کردار نبھائیں گے جس میں وہ اپنے بیٹے کو واپس لانے کے لیے پاکستان میں داخل ہوں گے، اس فلم میں ان کے مدِ مقابل امیشا پٹیل کو بھی دیکھا جا سکے گا۔
دوسری جانب اگر امن اور محبت کی باتیں کرنے والے سنی دیول کی فلم کا ٹریلر دیکھا جائے تو وہ سنی دیول کی باتوں کے بالکل برعکس نظر آ رہا ہے۔
اس فلم میں پاکستان مخلاف ڈائیلاگ اور سین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا حصہ ’غدر، ایک پریم کتھا‘ 2001ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سنی دیول نے تارا سنگھ کا کردار نبھایا تھا، اس فلم میں بھی اداکارہ امیشا پٹیل کو دیکھا گیا تھا جنہوں نے پاکستانی مسلم لڑکی ’سکینہ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔