پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
چھوٹے بچوں کے نصاب میں جانوروں کے حقوق کے ماڈیول پر سپلیمنٹری ریڈنگ میٹریل سے چھوٹے بچوں کو جانوروں کے احترام کا رویہ اپنانے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر رانا تنویر
وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کے نصاب میں جانوروں کے حقوق کے ماڈیول پر سپلیمنٹری ریڈنگ میٹریل سے چھوٹے بچوں کو جانوروں کے احترام کا رویہ اپنانے میں مدد ملے گی،اتنی چھوٹی عمر میں جانوروں کے حقوق کے بارے میں آگاہی ہمارے معاشرے میں جانوروں کے حقوق کو فروغ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چھوٹے بچوں کے نصاب میں جانوروں کے حقوق کے ماڈیول پر سپلیمنٹری ریڈنگ میٹریل کے اضافے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہمارے معاشرے میں اعتدال کو فروغ دینا ہے، یہ اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کتاب میں جانوروں کے حقوق کے بنیادی تصورات، بدسلوکی اور نظرانداز کی مختلف شکلیں، جانوروں کی دیکھ بھال کے اسلامی اصول اور جانوروں کے حقوق کے قانونی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے معاشرے میں جانوروں کے حقوق کو پہلے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ ہماری قوم کے بچوں میں اسں حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے کیونکہ وہ کل کے قائد ہیں۔تقریب میں رانا تنویر حسین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) نے جانوروں کے حقوق کے حوالے سے سپلیمنٹری ریڈنگ میٹریل (ایس آر ایم) تیار کیا ہے جو نیشنل بک فاؤنڈیشن (این بی ایف) کے ذریعے پرنٹ کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر ایک ہزار کاپیاں فوری طور پر چھاپی جائیں گی اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے منتخب پرائمری سکول کے طلباء کو تعلیم کے لیے فراہم کی جائیں گی۔آخر میں رانا تنویر حسین نے اسلام کی تعلیمات کے مطابق روادار معاشرے کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ مزید برآں تمام صوبوں کے سیکرٹریز کو یکساں نصاب کو صوبائی سطح پر بھی لاگو کرنے کے لیے آن بورڈ لیا گیا۔