سپریم کورٹ کامولانا ہدایت الرحمان کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گوادر حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کی۔

مولانا ہدایت قتل، اقدام قتل اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں جنوری سے قید ہیں۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت پرعدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی دہلیز پر ہمیں انصاف ملا ہے جس پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔