پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سشمیتا سین کا اپنی شادی کے منصبوں سے متعلق انکشاف
بالی ووڈ کی حسینہ اداکارہ سشمیتا سین نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے منصبوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
سشمیتا سین کی رومانوی زندگی ہمیشہ سے ہی شہہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی ہے تاہم حال ہی میں انہوں نے سابقہ بوائے فرینڈ سے تعلقات سے لیکر شادی کے منصوبوں تک کے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم ہوسکتا ہے؟
اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم ہوسکتا ہے کیونکہ میں خود اس رشتے میں ہوں اس لیے میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ایسا ممکن ہے، لیکن بیشتر افراد کے لیے یہ مشکل ہوسکتا، ہو سکتا ہے کہ وہ الجھن کا شکار ہوجائیں کہ حدود کہاں تک مقرر کرنی ہے لیکن ایسا ناممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کی حدود کیا ہیں، تو ایسا بالکل ممکن ہے کہ آپ اپنے سابق پارٹنر کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم کرسکیں۔
اسی انٹرویو میں اداکارہ سے وہی سوال کیا گیا جو ان سے ہمیشہ کیا جاتا ہے کہ کیا آپ شادی کریں گی؟
سشمیتا سین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل کروں گی، کیوں نہیں کروں گی۔ ایسا کبھی بھی نہیں تھا کہ میں نے شادی کرنے سے انکار کیا ہو بلکہ شادی کے لیے صحیح وجہ کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے لیے یہ صحیح وجہ نہیں ہے کہ آپ کی عمر نکل رہی ہے یا جیسے ہمارے معاشرے میں ایک عمر تعین کردی گئی ہے کہ آپ اس عمر کو پہنچ گئے تو شادی کرلیں، نہیں شادی کے لیے یہ وجوہات ہونا ضروری نہیں بلکہ صحیح انسان کا ہونا ضروری ہے جس دن آپ کو صحیح انسان مل جائے اس دن شادی کرلینی چاہئے پھر چاہئے آپ عمر کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اور جہاں تک میرا سوال ہے تو جس دن مجھے ایسا شخص مل جائے گا اس دن میں بالکل شادی کروں گی۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے روہمن شول کو 2018ء میں ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا لیکن دونوں کے درمیان 2021ء میں بریک اَپ ہوگیا تھا۔
روہمن شول سے بریک اَپ کے بعد سشمیتا سین کچھ عرصے تک بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت للِت مودی کو ڈیٹ کرتی رہیں۔
بعد ازاں گزشتہ برس سشمیتا سین اور روہمن شول کے درمیان صلح ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور دونوں کو ایک ساتھ کئی پارٹیز میں بھی دیکھا گیا۔