پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کے واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کے نام پر تعصب بند کرنا ہوگا۔
Deeply pained by the recent desecration of the Holy Quran in Sweden. This act has caused immense hurt to Muslims worldwide. It is imperative that all faiths are respected and bigotry in the name of freedom of speech is denounced. #یومِ_تقدسِ_قرآن_پاکستان
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 6, 2023
مریم نواز نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام عقائد کا احترام کیا جائے اور آزادیٔ اظہار کے نام پر تعصب کی شدید مذمت کی جائے۔
دوسری جانب سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج پاکستان بھر میں یومِ تقدیسِ قرآن منایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی ہے۔