سویڈن، پولیس کی تورات جلانے کی اجازت، اسرائیل اور یہودی تنظیموں کی مذمت

سویڈش پولیس نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے احتجاجی مظاہرے کے لیے اجازت نامہ دے دیا ہے

مظاہرے میں اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مقدس کتابوں کو نذر آتش کیا جائے گا، جس کی اسرائیل اور یہودی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

ہفتہ کو ہونے والا یہ متنازع احتجاج اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو جلانے کے ہفتوں بعد سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ اور مذمت کی گئی۔