سید ناصر حسین شاہ کا شبلی فراز کو اپنے والد احمد فراز کی شاعری پڑھنے کا مشورہ

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو اپنے والد احمد فراز کی شاعری پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے احمد فراز کی شاعری کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر سید ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ شبلی فراز اپنے والد احمد فراز کا یہ شعر دن میں 3 بار سنیں شفا ہو جائے گی۔