طیبہ راجہ نےصنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کیلئے نامزد ہونے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا

پارٹی رہنما طیبہ راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کیلئے نامزد ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی طیبہ راجہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر صنم جاوید پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کیلئے ضروری نہیں کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے۔

طیبہ راجہ نے کہا کہ صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7بار انکی ضمانت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9ماہ بعد 15بار بینچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔ طیبہ راجہ نے کہا کہ ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے۔