پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
لاہور جلسے کے لیے تحریکِ انصاف کےکارکنوں نے لاٹھیاں اٹھا لیں
تحریکِ انصاف کے لاہور جلسے کے لیے کارکنوں نے لاٹھیاں اٹھا لیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کارکنوں نے لاٹھیاں ذاتی حفاظت اور راستہ صاف کرنے کے لیے اٹھا رکھی ہیں۔
دوسری جانب صوابی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے خطاب کے لیے پنڈال تیار کر لیا گیا ہے جس میں ایک ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور کارکنوں کی آمد جاری ہے۔
جلسے کی تیاریاں جاری
لاہور کی کاہنہ مویشی منڈی میں آج ہونے والے تحریکِ انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جہاں پنڈال میں کرسیاں لگانے کا کام جاری ہے۔
پنڈال میں لائٹیں، ڈی جے، ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی پہنچا دیے گئے ہیں تاہم اسٹیج کے لیے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس میں سےنہ گزرنے کے باعث تاحال پنڈال میں نہیں پہنچ سکا ہے۔
پنڈال میں کھانے پینے، پارٹی پرچموں اور ٹوپیوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ فیروز پور روڈ پر کاہنہ مویشی منڈی جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، فیروز پور روڈ سے کاہنہ کی طرف سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز کھڑے ہیں، تاہم لاہور قصور روڈ اور رنگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
خواتین کی آمد جاری
جلسے کے لیے خواتین کارکنان کی پنڈال میں آمد جاری ہے، جن کا کہنا ہے کہ اسٹیج کے بغیر بھی جلسہ بریک تھرو والا ہو گا اور خواتین کارکن بھی گرمی کے باوجود جلسہ میں پھرپور شرکت کریں گی۔
علی امین گنڈا پور اسلام آباد کی تقریروں پر معافی مانگیں گے: SOPs جاری
یاد رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کاہنہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں جن کے تحت جلسے کا وقت دوپہر 3 سے شام 6 بجے تک ہو گا۔
ایس او پیز کے مطابق منتظمین اسٹیج اور انکلوژرز کی سیکیورٹی کے ذمے دارہوں گے، منتظمین بھگدڑ کی روک تھام اور مناسب پارکنگ کا انتظام یقینی بنائیں گے۔
ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا اسلام آباد میں کی گئی تقریروں پر معافی مانگیں گے، باہر سے آنے والے قافلے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں ڈالیں گے، جلسے میں ریاست مخالف یا اداروں کے خلاف نعرے بازی یا بیان بازی نہیں کی جائے گی۔