پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امریکا، مشرف کیلئے لابنگ کرنیوالی کمپنی سے تحریک انصاف کا معاہدہ
تحریک انصاف کے ایک بڑے پاکستانی امریکی حامی نے ایک اوراسٹیفن پائن کی قیادت میں چلنے والی ایک اور امریکی لابنگ فرم ایل جی ایس ایل ایل سی کے ساتھ لابنگ کا معاہد کیا ہے اس امریکی لانسٹ نے 2001 میں فوجی آمر پرویزمشرف کےلیے بھی لابنگ کی خدمات انجام دی تھیں۔
دی نیوز کو ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کے معروف امریکی پاکستانی حامی فیاض قریشی جنہوں نے فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان نام کا ادارہ بنارکھا ہے انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایل جی ایس ایل ایل سی کو 16 مارچ 2024 تک 45 دنوں کےلیے ہائر کیا ہے اور اس کی خدمات کےلیے اسے 50 ہزارڈالر ادا کیے جائین گے جن میں سے 35 ہزارڈالر 11 اور 17 جنوری کو دو اقساط کے ذریعے ادا کیے گئے۔
اسٹیفن پائن اس سے قبل سابق فوجی آمر پرویز مشرف کےلیے بھی لابنگ کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔قریشی نے انہیں ارکان کانگریس کے دفاتر میں ملاقاتوں کےلیے ہائر کیا ہے۔ لابنگ فرم ارکان کانگریس میں پی ٹی آئی اور اس کے ارکان سے متعلق معاملات میں آگہی پیدا کرنے کی کوشش کریگی۔
پی ٹی آئی امریکا کے ذرائع نے کہا ہے کہ فیاض قریشی ایک فزیشن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اٗٓی پاکستان کی قیادت کی ہدایات پر اس لابنگ فرم کو ہائرکیا ہے تاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگہی پیدا کی جاسکے اور ریاستی استبداد کی بابت آگاہ کیاجاسکے تاکہ امریکی حکومت پاکستان کے حوالے سے سخت موقف اپناسکے۔
فرینڈز آف پاکستان نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ لابسٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ پی ٹی آئی کی مدد کی جاسکے۔
اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان پی ٹی ئی کے مفادات کے تحفظ کےلیے کام کرتی ہے جو کہ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔‘‘ دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس کی فنڈنگ ایک پاکستانی نژاد امریکی فیاض قریشی کی قیادت میں ہورہی ہے۔
لابنگ کا کنٹریکٹ اسٹیفن پائن کے ساتھ سائن کیا گیا ہے اور یہ اس کے کچھ ہی دن بعد کیا گیا ہے جب عمران خان نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ باجوہ کے ذریعے ڈونلڈ لو کی سازش کے ذریعے ان کی حکومت گری، پی ٹی آئی پر امریکی لابسٹوں کی خدمات حاصل کرنے کے حولاے سے سوالا اٹھاجائے جارہے ہیں بالخصوص اس پس منظر مین کہ عمران خان اپنے پیروکاروںکو یہ بتاتے رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو امریکی اثرات سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے تازہ ترین لابسٹ اسٹیفن پائن وہی ریپبلکن لابسٹ ہین جنہوں نے پرویز مشرف کی آمریت کے دورا ن ان کے لیے بھی 11 ستمبر کے حملوں کے بعد کام کیا تھا۔ پائن کی ایک ویڈیو پکڑی گئی تھی جس میں وہ قازقستان کے ایک سیاستدان سے کہہ رہے تھے کہ وہ بش انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ان کی ملاقات کراسکتے ہیں اگر وہ بش کی صدارتی لائبریری کے فنڈ میں بھاری عطیات دیں ۔
پائن بش کے حامیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ایک ایگل ٹیم بنائی تھی جس نے مشرف حکومت سے ایک سال کےکنٹریکٹ کےلیے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر لیے تھے۔
اس کا پتہ امریکی فارن ایجنٹس ایکٹ کے تحت بنانئے جانے والے امریکی سرکاری ڈیٹا بیس میں ہوتا ہے۔ اس فرم کو ٹیم باراکات کے نام سے بھی معنون کیا گیا ہے۔
1 جنوری 2006 کے ایک خط میں مشرف نے پائن کی ورلڈ وائیڈ اسٹریٹجیز پر اظہار تشکر کیا ہے۔ مشترف نے پائن کو لکھا مجھے اس سے بہر مسرت ہوئی ہے کہ آپ نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بناے کےلیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
11 ستمبر کے بعد سے ہم دونوں ممالک کو لاحق چیلنجز ہمیں مزید قریب لے آئے ہیں جن میں آپ نے بنیاد ی کردار ادا کیا ہے۔
یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ تین ہفتے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف امریکا کے رہنما عاطف خان نے بھی تصدیق کی تھی کہ پارٹی نے پبلک ریلیشن اور لابنگ کےلیے نئی فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ امریکا اور عالمی میڈیا سے پاکستان کے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کرائی جاسکے۔