پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شہید

خیبر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شہید ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر حملہ کیا، فائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی تاہم حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

دوسری جانب زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تھا۔