جولائی 2024ء کے بعد فروری 2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو گئیں

رواں سال گزشتہ ماہ (فروری 2025ء میں) ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو گئیں، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 کروڑ ڈالرز کی کمی دیکھی گئی۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم فروری2025ء میں 1 ارب 42 کروڑ ڈالرز، جنوری 2025ء میں 1 ارب 68 کروڑ ڈالرز رہا۔

فروری 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب 41 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ فروری 2023ء میں یہ 1 ارب 18 کروڑ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024ء میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 1 ارب 48 کروڑ ڈالرز تھیں، نومبر 2024ء میں ان کا حجم 1 ارب 46 کروڑ ڈالرز تھا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 63 کروڑ ڈالرز جبکہ ستمبر 2024ء میں 1 ارب61 کروڑ ڈالرز تھیں۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز جبکہ جولائی 2024ء میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالرز رہا۔