انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے 20 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا

انگلینڈ میں آج سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے 20 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 10 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں سابق کپتان اظہر علی وورسٹرشائر، حسن علی برمنگھم بیئرز، حیدر علی ، زمان خان ڈربی شائر فیلکن کی نمائندگی کریں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے جبکہ اوپنر شان مسعود یارکشائر وائکنگ کی قیادت کریں گے۔

ظفر گوہر گلوسسٹر شائر محمد عباس ہیمپشائر اور شاداب خان سسکس کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر معاہدہ کے بعد انگلش کاؤنٹی وورسٹرشائرکے لیے تین میچز کھیلیں گے جبکہ انھیں مچل سینٹنر کے کوور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان نے شاندار آغاز کیا ہے۔ انہوں نے لنکا شائر کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 41 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابتدائی دو اوور میں 31 رنز دینے کے بعد زمان خان نے ڈیتھ اوورز میں کم بیک کیا اور ڈیتھ کے 2 اوورز میں زمان نے صرف 10 رنز ہی دیے۔