پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پولیس ڈکیتی کیس میں ملزم DSP کو جیل بھیج دیا گیا
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر پولیس کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم عمیر طارق بجاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت میں تفتیشی افسر سے سوال کیا گیا کہ ملزم عمیر بجاری سے ان دو دنوں میں کیا تفتیش کی۔
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ عمیر بجاری کی مدد سے دو تین جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اور مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ایس ایس پی عمران قریشی سے تفتیش کی؟
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کل عمران قریشی سے تفتیش کا ایک سیشن کیا ہے، عمران قریشی سے انویسٹی گیشن کے بعد ہی ان تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
عمیر بجاری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران قریشی کی نشاندہی پر 3 ملزمان گرفتار کیے لیکن اسے کچھ نہیں کہا گیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ تفتیش کی ڈائری ہے اور کتنے ملزمان کے بیان ریکارڈ کیے ہیں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈائری نہیں ہے اور نہ ہی بیان عدالت میں لایا ہوں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان سے تفتیش سے متعلق ڈائری اور بیان طلب کر لیے اور آج ہی عدالت میں بیان اور ڈائری پیش کرنے کی ہدایت کی۔
تفتیشی افسر کی عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے ملزم عمیر طارق بجاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے محفوظ حسن سمیت 3 ملزمان کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔