پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بینظیر بھٹو شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے
کراچی / گڑھی خدا بخش: محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے جب کہ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جس سے بلاول ودیگر خطاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی آج منائی جائیگی، تمام انتظامات مکمل ہیں، ملک کے مختلف مقامات سے برسی میں شرکت کیلیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بلاول بھٹو اورمرادشاہ بھی پہنچ گئے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات ہورہی ہیں اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، شمعیں روشن کی جارہی ہیں۔
بلاول نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم و پارٹی چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر کوچوھودیں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہاکہ بینظیر بھٹو ایک تحریک و مشعلِ راہ ہے، اور قوم ان کے قومی جذبے، طویل جدوجہد و مضبوط قیادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
ادھر جنرل سیکرٹری نیئربخاری نے کہاہے کہ 27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،اس دن بینظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا۔
نیئربخاری نے کہاکہ ہمارا پی ڈی ایم سے کوئی واسطہ نہیں ہے، اگر پی ڈی ایم والے ہماری تجویزعدم اعتماد پر آتے تو صورتحال تبدیل ہوتی۔ شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ پنجاب میں ہوا اور وہیں تفتیش ہوئی،انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کے سربراہ نواز شریف پر کیسز ہیں، انہیں سامنا کرنا چاہیے۔
پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑونے کہاکہ پی ٹی آئی کے پی الیکشن ہاری، زرداری کیساتھ خیمے لگانے لاہور جائیں گے۔