راجہ خرم نواز کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

راجہ خرم نواز کا کہنا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کر کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

واضح رہے کہ راجہ خرم نواز دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے 29 مئی تک ضمانت پر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔