ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

سری لنکا میں ستمبر میں بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کا میچ کولمبو میں نہیں کھیلا جائے گا۔

ستمبر میں مون سون بارشوں کے باعث کولمبو ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کرے گا۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی دمبولا کے کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ ابتدائی شیڈول شیئر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔