خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کے لیے دائر درخواست خارج

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹرخدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

اے ٹی سی نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ انہیں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔