گرفتار فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا

عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کےگرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری بکتربند گاڑی میں موجود ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے حکم پر فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔