آسٹریلین ہائی کمشنر چرسی تکے کے رسیا ہوگئے

آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز (Neil Hawkins) اپنے پشاور کے دورے کے موقع پر مشہور زمانہ چرسی تکے کے رسیا ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی اتنا لذیذ تکہ نہیں کھایا، اب سمجھ آیا کہ یہ چرسی کے نام سے کیوں مشہور ہے۔

نیل ہاکنز پاکستانی کرتا اور ویسٹ کوٹ (waistcoat) پہن کر قصہ خوانی بازار پہنچے جہاں انہوں نے گرما گرم الائچی والے قہوے سے دن کا آغاز کیا۔