پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی
ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوگیا اور یوں فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز نمٹا دیے گئے۔
ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ اسلام آباد میں 14 ہزار 673 اور کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجرا ہوا، لاہور گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848 اور رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 کیسز نمٹائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ شادمان سے 11 ہزار 490، کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹائے گئے۔
13 اگست میں حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا اور کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹس کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔
رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی تھی جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔
پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔
عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں، پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔