جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار، شہزاد اقبال نے کہا ہےکہ اس وقت تحریک انصاف کے لئے سب سے بڑا چیلنج اپنی پارٹی کو اکٹھا رکھنا ہے۔
تحریک انصاف نے جتنی اسٹریٹ پاور دکھانے کی کوشش کی پنجاب سے قیادت نہ نکل سکی۔گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی میں مسائل ہی مسائل نظر آرہے ہیں۔
عمران خان کا اڈیالہ جیل کا سیل شکایتی سیل بن چکا ہے۔خیبر پختونخوا کے ایک سینئر رہنماسے میری بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پارٹی میں جتنا تقسیم ہے حکومت چلانا مسئلہ ہوگیا ہے۔ اس وقت تحریک تو آپ چھوڑ ہی دیں ۔ جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے تو تحریک چلانے کا نہیں سوچ سکتے۔عمران خان پارٹی کو ماضی میں بھی متحد نہیں رکھ سکے ہیں۔
میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو نکالنے پر پی ٹی آئی تقسیم ہوگئی۔تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہروں میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کررہی ہے۔ جب پارٹی اندرونی طور پر اختلافات ، اعتراضات اور کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔