تھرمل کالونی سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد

مظفرگڑھ: تھرمل کالونی سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں ہیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھارآلے سےگلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے۔