برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کا غزہ میں امداد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور فرانسیسی صدر میکروں میں ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لندن سے برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بنیادی ضررویات کی فراہمی کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کا تنازع خطے میں پھیلنے کے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔