معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
عید میلاد النبی ﷺ کا جشن، ہر سو چراغاں، فضا درود و سلام سے معطر ہوگئی
کراچی / لاہور / اسلام آباد / کوئٹہ / پشاور: ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں تبدیل کرنے والے محسن انسانیت، محبوب خدا، آقائے دوجہاں، خاتم النبین والمرسلین حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں میلاد اور دروس کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے گلیوں اور بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا ہے جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے، اسی طرح مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں، جن میں شریک ہر شخص کے منہ پر ’سرکار کی آمد مرحبا‘ کا ورد ہے جبکہ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔
عاشقان رسول ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر حضور کی بارگاہ میں درود و سلام اور نعت رسول مقبول ﷺ کے گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔