’تیرے بن‘ کی آخری قسط کا سحر نہ ٹوٹ سکا، گیارہوے روز بھی نمبر 1 پر

جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی آخری قسط نے یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ مسلسل گیارہوے روز بھی نمبر 1 پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی آخری قسط یوٹیوب پر 44 ملین ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ نے نا صرف ریٹنگ چارٹ پر گزشتہ تین سال کی سب سے بلند ترین ریٹنگ کو سر کیا بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2 اعشاریہ 9 بلین ویوز کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ڈرامے کی اس شاندار کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں ادکارہ یمنیٰ زیدی نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ ان کے مقابل اداکار وہاج علی ہیں، ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔