سی آئی اے نے قطر کے انٹیلی جنس چیف کو سیکورٹی تعاون پر تمغہ سے نوازا

قطر کے انٹیلی جنس ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر تمغہ سے نوازا گیا ۔

امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکزیز کے مطابق، قطر کی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ عبداللہ بن محمد الخلیفی نےرواں ہفتے کے شروع میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز سے جارج ٹینیٹ میڈل وصول کیا۔

بل برنز نے عبداللہ بن الخلیفی کو یہ ایوارڈ خلیجی خطے میں دو اتحادیوں کے درمیان قومی اور علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا۔