شہری نے 4 بلیوں کو ب مار کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا

امریکا میں ایک شہری نے 4 بلیوں کو بےدردی سے مار کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شکاگو شہر میں 22 سالہ نوجوان تھامس مارٹل نے مبینہ طور پر 4 بلیوں کو 4 جون سے 23 جون کے درمیان مارا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے اپنے وکیل کے ہمراہ پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق نوجوان نے جان بوجھ کر تمام بلیوں کو 3 ہفتے کے دوران ہلاک کیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان نے 2 بلیوں کو پانی میں ڈبو کر مارا جبکہ ایک بلی کے ٹکڑے کیے اور پولیس کو گھر سے ایک مری ہوئی بلی پلاسٹک کے تھیلے میں ملی جسے مبینہ طور پر مائیکرو ویو میں بھی رکھا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوان نے پولیس کو سرینڈر کرتے وقت کاغذات میں دماغی مسائل کے سنگین مسائل کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اس سارے معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔