پولیس افسران کے معافی مانگنے پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے معافی مانگنے پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

دونوں پولیس افسران نے توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔