پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرارہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 14 جون تک کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اسٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہونےکے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرارہے، 6.5 ارب ڈالر کا قرض پروگرام رواں ماہ 30 جون کو ختم ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بجٹ کے اہداف پر اختلاف رائے برقرار ہے۔

حکومت 30 جون تک اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پر امید ہے، سالانہ ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ آئی ایم ایف ٹیکس ہدف 9800 ارب روپے تک لے جانے پر زور دے رہا ہے۔